سولہ فروري 2009 پاکستان کے لئے کتنا اُداس دن تھا جب منتخب جمہوري حکومت نے اسلام کے دشمنوں کي جانب سے جنگجوؤں کو فراہم کئے گئے اسلحہ کے سامنے گھٹنے ٹيک ديئے۔ حکومت پاکستان نے طالبان کے حامي مسلح گروپوں کے ساتھ وادي سوات اور صوبہ سرحد کے اردگرد کے علاقوں ميں شريعت کے نفاذ کے لئے امن معاہدہ کر ليا۔ يہ معاہدہ حکومت کي بزدلي ظاہر کرتا ہے جس سے ديگر دہشت گردوں کا حوصلہ بھي بڑھ جائے گا۔
معاہدہ پشاور ميں تحريک نفاذ شريعت محمدي اور صوبہ سرحد کي حکومت کے درميان طے پايا ہے۔ صوبہ سرحد کي حکومت کے ترجمان نے ان علاقوں ميں شرعي قوانين نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علي زرداري پہلے ہي مذہبي قدامت پسندوں کے ساتھ اس معاملے پر اصولي اتفاق کر چکے ہيں۔ اُن کا يہ بھي کہنا تھا کہ عدالتي نظام سے متعلق تمام غير اسلامي قوانين اور قرآن اور سنت کے منافي قوانين منسوخ کر ديئے جائيں گے۔
سرکاري حکام نے اس بارے ميں کوئي وضاحت نہيں کہ يہ لوگ ملاکنڈ، سوات اور ہزارہ ڈويژن کے کوہستان کے علاقے ميں کس قسم کي شريعت کے نفاذ کي منصوبہ بندي کر رہے ہيں، تاہم انہوں نے صرف اتنا کہا ہے کہ اسلام کے منافي تمام قوانين منسوخ کر ديئے جائيں گے۔ حکومت پاکستان نے معاہدے کے تحت اس بات پر بھي رضامندي ظاہر کي ہے کہ سوات کے علاقے ميں فوجي آپريشن روک ديا جائے گا۔
تحريک نفاذ شريعت محمدي يا اسلامي قوانين کے نفاذ کي تحريک طويل عرصے سے اس علاقے ميں شريعت کے نفاذ کا مطالبہ کرتي رہي ہے، ليکن يہ پہلا موقع نہيں کہ اس ايريا ميں شرعي قانون نافذ ہوا ہو۔
انيس سو نوے اور سن دو ہزار کے درميان اسي تحريک کے احتجاج پر شرعي قانون نافذ کيا گيا۔ يہاں کے لوگوں کي زيادہ تعداد بہت زيادہ روايت پسند ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہيں انصاف حاصل کرنے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑتا ہے، اسي لئے وہ سستے انصاف کے لئے شرعي قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہيں۔ ميں يہ بات سمجھتا ہوں اور مجھے اس کا احساس بھي ہے کہ يہاں کے لوگوں کو جلدي انصاف مل
Ibrahim Sajid Malick is a Pakistani-American writer, technologist, and social entrepreneur. He has been writing on Pakistani society and politics since 1986. He has held several media, communications, and technology positions for organizations large and small. Mr. Malick graduated from New School for Social Research with a master’s degree in anthropology. He holds several technology and management certifications. He works for a leading technology firm and blogs at www.ibrahimsajidmalick.com